NowNews.pk | 24/7 News Network

ملکہ برطانیہ کی کزن چل بسیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی فرسٹ کزن لیڈی میری کولمین 88 برس کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیڈی میری کولمین کا ناروفک میں واقع اپنے گھر میں طبعی موت انتقال ہوا۔

ملکہ برطانیہ کی کزن لیڈی میری کولمین بالمورل اور سینڈرنگھم کی باقاعدہ مہمان تھیں۔

اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’لیڈی میری کولمین 2 جنوری 2021 بروز ہفتہ دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔‘

لیڈی میری کولمین سر ٹموتھیس کولمین کے جی کی اہلیہ جبکہ سارہ ، سبرینا ، یما ، جیمز اور میتھیو کی والدہ تھیں۔

اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیڈی میری کولمین کی آخری رسومات اور زندگی میں کی گئیں خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ملکہ لیڈی میری کے بہت قریب تھی کیونکہ وہ شاہی خاندان کے بالمورل اور سینڈرنگھم اسٹیٹ میں اکثر آتی تھیں۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔