NowNews.pk | 24/7 News Network

امریکی جمہوریت کی حقیقت بے نقاب ہوگئی

امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے سے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے طنزیہ بیان جاری کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس الیکشن نے امریکی جمہوریت کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ’کیا تماشہ ہے! ایک شخص کہہ رہا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کے فراڈ ترین انتخابات ہیں، اور یہ کون شخص کہہ رہا ہے؟ امریکی صدر جو اس وقت عہدے پر برقرار ہے‘۔

خامنہ ای نے مزید لکھا کہ ’مخالفین کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، یہ ہے امریکی انتخاب اور جمہوریت کی حقیقت‘۔

خیال رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے سیدھا سیدھا انتخاب کو دھاندلی زدہ کہنے پر خود ان کی جماعت ری پبلکن پارٹی کے بعض رہنما بھی پریشان ہیں جبکہ ٹرمپ کے سیاسی حریف جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم الزام عائد کرتی ہے ٹرمپ ان ہزاروں ووٹرز کو انتخابی حقوق سے محروم کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ڈاک کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔