انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا۔
ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ان 16 میں سے 12 ٹیموں کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ بقیہ 4 کا تعین گلوبل کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔
Advertisement. Scroll to continue reading.
Advertisement. Scroll to continue reading.
Advertisement. Scroll to continue reading.
اشتہار
اشتہار
اشتہار

میگا ایونٹ کا پہلا میچ 16 اکتوبر کو سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پہلا راؤنڈ
ٹورنامنٹ کا آغاز سپر 12 کی فائنل چار ٹیموں کا تعین کرنے کے لیے چھ روزہ گروپ مرحلے سے شروع ہوگا۔
گروپ ’اے‘ میں سری لنکا اور نمیبیا دو دیگر کوالیفائرز کے ساتھ شامل ہوں گے، گروپ ’بی‘ میں گلوبل کوالیفائر کی دو اضافی ٹیموں کے ساتھ ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ شامل ہوں گے۔