24 C
Karachi
اکتوبر 31, 2020
NowNews.pk | 24/7 News Network

6 ماہ سے بند تاج محل عوام کیلئے کھول دیا گیا

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تاج محل آج سے عام عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دن میں دو مختلف شفٹ میں تقریباً 5 ہزار افراد تاج محل کا دورہ کر سکیں گے، جبکہ ایک دن میں صرف ڈھائی ہزارسیاح آگرہ فورٹ جاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیاحوں کیلئے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، تاج محل اور آگرہ فورٹ وزٹ کیلئے ٹکٹ آن لائن فروخت ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی حکام کی جانب سے تاج محل اور آگرہ فورٹ 21ستمبر سے کھولنےکا اعلان سامنے آیا تھا۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 54 لاکھ 85 ہزار تک جاپہنچی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔