24 C
Karachi
اکتوبر 31, 2020
NowNews.pk | 24/7 News Network

پاکستان میں کورونا ویکسین ٹرائل کا تیسرا مرحلہ شروع

کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز پاکستان میں ہوگیا، 40 ہزار افراد میں 10ہزار پاکستانی ہوں گے، این سی اوسی نے بڑی کامیابی قراردے دیا۔ اسد عمر کہتے ہیں ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج میں 4 سے 6 ماہ متوقع ہیں۔

پاکستان کیلئے اہم کامیابی، کورونا ویکسین کیسینو کے کلینیکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ شروع، پہلا اور دوسرا مرحلہ چین جبکہ تیسرا پاکستان میں ہورہا ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے بتایا کہ ویکسین کا ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کیلئے بھی اہم ہے ویکسین کے کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ نے ٹرائل کے مراحل اور ویکسین سے متعلق اگاہ کیا۔

وفاقی وزیر اسد عمرنے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کوویڈ 19 ویکسین کے ٹرائل کیلئے 7ممالک کے 40ہزارافراد شریک ہوں گے جن میں 8 سے 10ہزار پاکستانی ہوں گے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔