NowNews.pk | 24/7 News Network

ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایرینا بھی ویران ہوگیا

کورونا وائرس کےخطرے نے دنیا کی سب سے مقبول ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایرینا کو بھی ویران کردیا۔ امریکا میں ڈبلیو ڈبلیو ای کےمقابلے تماشائیوں کےبغیر خالی ایرینا میں منعقد کئے گئے۔

کورونا وائرس نے دنیا کے ہر شعبے کو شدید متاثر کیا ہے، کھیلوں کے میدانوں میں آج کل ویرانی ہے، پہلے تماشائیوں کے بغیر کھیلوں کا انعقاد ہوا اب صورتحال یہ ہے کہ کھیلوں کے مقابلے ہی ملتوی یا منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

ریسلنگ کے مقابلے بھی اب بغیر تماشایئوں کے کرائے جارہے ہیں۔ ریسلنگ میں حصہ لینے والے بھی سپر اسٹارز بھی پریشان ہیں کہتے ہیں جس شور شرابے اور چہل پہل کے وہ عادی ہوچکے ہیں اب ہر طرف ویرانی نے انہیں نفسیاتی الجھنوں میں مبتلا کردیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔