NowNews.pk | 24/7 News Network

زائرین و تبلیغی جماعت کے خلاف سازش ہورہی ہے

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر زائرین اور تبلغی جماعت کے خلاف سازش میں مصروف ہیں۔ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھنے والوں کا وقت ختم ہوگیا۔

لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے ریلوے کو ہر ہفتے ایک ارب بیس کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ حکومتی فیصلے کے پابند ہیں جب وزیراعظم اجازت دیں گے ٹرینیں چلادیں گے۔

شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر سیاست کرنے والوں کا وقت ختم ہوچکا۔ پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے دوران لاکھوں مسافروں کو ان کے گھروں تک پہنچایا۔ فوری اقدامات نہ کرتے تو آج حلات بھارت جیسے ہوتے۔ ریلوے کے تمام قلیوں کا ڈیٹا احساس پروگرام میں بھیجا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کورونا ٹائیگر فورس صرف خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔