NowNews.pk | 24/7 News Network

چینی بحران ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق گندم اور چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیر رد و بدل جاری کر دی۔ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کی رپورٹ پچیس اپریل کو آ جائے گی۔ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وعدے کے مطابق گندم اور چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیر ردوبدل اور ٹمپرنگ کیے پبلک کر دی گئی ہے، ایسی رپورٹ پبلک کرنے کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں میں اپنے مفاد اور مصلحتوں کے باعث ایسی رپورٹس جاری کرنے کی اخلاقی جرات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن سے تفصیلی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، کمیشن کی رپورٹ پچیس اپریل کو آئے گی جس کے بعد زمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رپورٹس آنے کے بعد کوئی بااثر اور طاقت ور لابی عوام کا پیسہ نہیں کھا سکے گی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔