NowNews.pk | 24/7 News Network

مالی سال کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک نے مالی سال دو ہزار بیس کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں طلب میں کمی اور غذائی مہنگائی میں استحکام آیا۔

تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی اور وسط مدتی مہنگائی اعتدال پر رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زراعت کا شعبہ کورونا سے متاثر نہیں ہوا۔

اہم فصلیں گزشتہ سال کی نسبت اچھی ہوئیں۔ خراب موسم اور ٹڈی دل کی وجہ سےسالانہ اہداف حاصل نہ ہوسکے جب کہ کورونا وائرس کا اثر خدمات کے شعبے پر شدت سے ہوا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نےمارچ سےجون پالیسی ریٹ میں چھ سو پچیس بیسزپوائنٹس کمی کی۔ کاروباری اداروں اور افراد کےقرض کی اصل رقم مؤخر اور قرضوں کی تشکیل نو کی اجازت دی۔

اس دوران اسٹیٹ بینک نے تین نئی ری فنانسنگ اسکیمیں شروع کیں۔ شرح نمو کم ہونے کی بڑی وجہ صنعتوں اور خدمات کےشعبےکی سرگرمیوں میں کمی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔