NowNews.pk | 24/7 News Network

طورخم بارڈر چار دن کے لئے کھول دیا گیا

وزارت داخلہ کے احکامات پر پاک افغان سرحد طورخم کو چار دنوں کے لئےجزوی طور پر بحال کردیاگیا ہے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد کوآج سے 9 اپریل تک افغان شہریوں کی واپسی کے لئے بحال کردیاگیا۔

پالیسی کے تحت یومیہ صرف ایک ہزار افغان شہری سرحد پارکرکے افغانستان جاسکیں گے۔ سرحدی گزرگاہ پر صبح 6 بجے سے افغان شہریوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگئی ہے۔

سرحد پر تعینات میڈیکل ٹیم ہر شہری کا کورونا اسکریننگ کرتے ہیں۔ سرحد کی جزوی بحالی سے صرف وہ افغان شہری مستفید ہوسکتے ہے جو کہ لاک ڈاون کے باعث پاکستان میں پھنس گئے تھے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔