NowNews.pk | 24/7 News Network

تاجروں نے بازار 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

تجارتی ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بازار اور مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ تاجروں نے اپنا کاروبار رات گئے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں بازار اور مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کرنے کےحکومتی فیصلے نے کاروباری طبقے کوپریشان کردیا۔ کورونا کے باعث تباہ حال کاروباری افرادنے فیصلے کو غیرمناسب قرار دیا۔ تاجروں نے حکومت سے پرانے اوقات کار بحال رکھنے پر ہی زور دیا ہے۔

شہر قائد کے بازاروں میں شہریوں کی بڑی تعداد کپڑے، جوتے اور جیولری کی خریداروں کےلئے شام کے وقت کوہی ترجیح دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تاجر بھی رات آٹھ بجے تک دکانیں بند کرنے کو تیار نہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے بازار جلدی بند کیے جانے کے فیصلے پر تاجروں میں اضطراب پایا جاتا ہے جس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔