NowNews.pk | 24/7 News Network

ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ شہر قرار دے دیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےنیویارک کو آفت زدہ شہر قرار دے دیا، کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ نیویارک کی مدد کیلیےتمام اختیارات کا استعمال کررہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بھرمیں کورونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، امریکا دنیا کا بہرین طبی سازو سامان بناتا ہے، یورپین یونین سمیت دیگرممالک ہم سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں، یورپ ہم سے طبی سامان نہیں خریدتا لیکن ہم یورپ سے خریدتے ہیں یہ عجیب بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کے سب سے زیادہ ٹیسٹ کئے ہیں، لازمی نہیں کہ پورے ملک کے لوگوں کا کرونا ٹیسٹ کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں پر سخت اقدامات کر رہے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ لوگ امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہوں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کا ہمارے ساتھ رویہ منصفانہ نہیں رہا ہے، میں سنتا رہا ہوں ڈبلیو ایچ او چین کی طرف داری کرتا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جاپان نے اولمپکس ملتوی کرکے اچھا فیصلہ کیا، جب بھی اولمپکس ہوں گے جاپان ضرور جاؤں گا، انہوں نے کہا کہ کانگریس میں 2 کھرب ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، کورونا پیکیج سے امریکی معیشت کو سہارا ملے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ بے روزگار ہونے والوں کو100فیصد تنخواہیں دیں گے، سالوں کیلئے کام کو بند نہیں کر سکتے، امریکی جلد از جلد اپنے کاموں پر واپس آنا چاہتے ہیں، کورونا وائرس کی ویکیسن کی تیاری کیلیےاربوں ڈالر کے فنڈز منظور کیے۔

دوسری جانب نیویارک کی صورتحال خراب کے باعث مختلف مقامات پر عارضی مردہ خانے بن گئے۔

نیو یارک میں کورونا وائرس سے اموات میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر بلیورڈ اسپتال نے عارضی مردہ خانہ بنادیا جس میں خیمے اور کولڈ اسٹوریج پر مشتمل ٹرک شامل ہیں، شہر کے چیف میڈیکل ایگزامنر آفس کے مطابق ہم ایک صحت عامہ کے بحران میں ہیں، اور شہر میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے، اور اسی کے تحت شہر میں ہنگامی منصوبے شروع کیے ہیں تاکہ ہر ممکنہ نتائج کی تیاری میں مدد کی جاسکے، بالکل ایسے ہی جیسے نائن الیون کے بعد بنائے گئے تھے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔