NowNews.pk | 24/7 News Network

ٹوئٹر کا دنیا بھر میں دفاتر بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ٹوئٹر حکام نے دنیا میں اپنے 4ہزار 900 دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹوئٹرکمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو گھر بیٹے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے، ملازمین کی خدمات کا معاوضہ ویسے ہی دیا جائے گا جیسے دفاتر آنے پر دیا جارہا تھا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر کورونا کے پھیلنے کے خدشے کے باعث تمام دفاتر کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔