صوابی: پولیس مقابلے کے دوران ڈی ایس پی شہید، 2 اہلکار زخمی

صوابی کے علاقے کالو خان احد کلے میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلے کے دوران ڈی ایس پی شہید جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او عمران شاہد کے مطابق کالو خان احد کلے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور اشتہاریوں کا سامنا ہوا۔

اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑعلامہ آقبال شہید ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جوابی کاروائی میں ایک اشتہاری مارا گیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔