NowNews.pk | 24/7 News Network

امارات کا مریخ کے لئے تاریخی مشن روانہ

متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے تاریخی مشن’’ال امل ‘‘ جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہوگیا، جس کے ساتھ ہی یو اے ای مریخ پر غیرانسانی مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔

امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ امارات کےلیے یہ فخر کا لمحہ ہے، مشن نے روشن اور بہتر مستقبل کی امید جگائی ہے۔

جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہونے والے اماراتی مریخ مشن کا کاونٹ ڈاؤن برج خلیفہ پر دکھایا گیا۔

سرخ سیارے کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام "ال امل ” یعنی امید رکھا گیا ہے, 1350 کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا یہ غیرانسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی687 روز تک گردش کرے گا۔

مدار میں اس کی اوسط رفتار 1 لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں مدار کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرے گا ۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔