NowNews.pk | 24/7 News Network

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو جوان شہید

کنٹرول لائن پر ڈیوا سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے انتیس سالہ سپاہی نورالحسن اور پچیس سالہ سپاہی وسیم علی شہید ہوئے۔ پاک فوج نے بھرپور اور موثر جواب دیا۔

پاک فوج نے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے دوہزار تین سو تینتیس مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔