NowNews.pk | 24/7 News Network

پاکستانی معیشت میں امریکی ڈالر کا استعمال کم ہوجائے گا

چین سے تجارتی لین دین امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں ہونے سے ملک میں امریکی ڈالر کی سپلائی بڑھ جائے گی اور پاکستانی معیشت میں امریکی ڈالر کا استعمال کم ہوجائے گا۔

پاک چین کے درمیان سالانہ تجارتی لین دین پانچ ارب ڈالر سے زائد ہے اور وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد لین دین ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں کی جائے گی جس سے ملک میں ڈالر کی سٹہ بازی میں کمی آئے گی جس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

کرنسی ڈیلرز نے اس تاثر کو رد کردیا ہے کہ پاکستان میں چینی کرنسی کی لین دین بڑھنے سے اس کی قیمت بڑھے گی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق چین سے مقامی کرنسی میں تجارت کا فیصلہ خوش آئند ضرورہے مگراس پرعملی اقدامات کے لئے چین میں پاکستانی بینکوں کے نیٹ ورک کو بڑھانا ہوگا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔