NowNews.pk | 24/7 News Network

امریکی جرنیلوں نے ٹرمپ سے جنگ جیت لی

امریکی جنرلوں نے صدر ٹرمپ سے دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے کی مزاحمت کی جنگ جیت لی۔ حکومت نے فوجی جوانوں کو واشنگٹن ڈی سی سے واپس جانے کی ہدایت کردی۔

امریکی صدر ٹرمپ سابق جنرلوں اور سابق وزیر دفاع جیمس میٹس کی شدید تنقید کے بعد واشنگٹن میں فوج تعینات کرنے کے حکم پر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اب ایئربورن ڈویژن کے جوانوں کو نارتھ کیرولینا کے فورٹ بریک واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے تقریبا دو سو فوجیوں کو واشنگٹن کے قریب بیس میں ٹھہرایا گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے جارج فلائیڈ کے قتل پر احتجاج کا دائرہ وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کے بعد فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔