24 C
Karachi
اکتوبر 31, 2020
NowNews.pk | 24/7 News Network

یوٹیلیٹی اسٹورز نے 50ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی مانگ لی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت سے پچاس ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی مانگ لی۔ کارپوریشن نے درآمدی چینی چھ سے آٹھ روپے فی کلو گرام سستی ملنے کی امید باندھ لی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے پچاس ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی کیلئے وزارتِ صنعت و پیداوار کو خط لکھ دیا-

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت چینی کی دستیابی یقینی بنانا چاہتی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی چھ سےآٹھ روپے فی کلوگرام سستی ملنے کی توقع ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔