NowNews.pk | 24/7 News Network

نائب کپتان شاداب خان ان فٹ ہوگئے

شاداب خان کے ان فٹ ہوجانے کے باعث راولپنڈی میں 30 اکتوبر کو اُن کی زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان بائیں پاؤں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

شاداب تکلیف کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت نہیں کرسکے تھے۔

پاکستان ٹیم آج لاہور سے راولپنڈی روانہ ہورہی ہے،جہاں زمبابوے کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلی جانی ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔