NowNews.pk | 24/7 News Network

ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں

وزیرا عظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ستمبرمیں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا، یہ پاکستان کیلئےعظیم خوشخبری ہے بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے حالیہ پیغام میں لکھا کہ پاکستان کیلئےعظیم خوشخبری، بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ستمبرمیں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں ایک ہزار 492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ماہ میں برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔