NowNews.pk | 24/7 News Network

عائزہ خان کی نظر میں زندگی کیا ہے؟

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے زندگی کو پر اسرار قرار دے دیا ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ کی اداکارہ عائزہ خان کے ہزاروں لاکھوں مداح ہیں جن کا اندازہ اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھاری بھر کم فین فالوونگ کے ذریعے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

عائزہ خان اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں اور اکثر اوقات اپنے مداحوں کو پوسٹس پر جواب بھی دیتی نظر آتی ہیں۔عائزہ خان نے چند منٹ پہلے ہی ایک خوبصوت تصویر اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور ساتھ میں ایک بہت گہرا پیغام بھی لکھا ہے۔عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سفید رنگ کے لباس میں ملبوس اپنے ارد گرد کے خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر محظوظ ہو رہی ہیں۔

عائزہ خان کی تصویر میں اُن کے عقب میں ایک خوبصورت نظارہ ہے جس میں نیلا آسمان، بادل اور جھیل بھی نہایت حسین نظر آ رہی ہے۔

عائزہ خان کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’زندگی ایک پر اسرار چیز ہے۔‘

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔