NowNews.pk | 24/7 News Network

کشمور، کندھکوٹ فوڈ مراکز سےکروڑوں روپے کی گندم غائب

رپورٹ: عبید شیخ، نمائندہ خصوصی سندھ

کشمور اور کندھکوٹ کے فوڈ مراکز سے 25 کروڑ روپے مالیت کی گندم غائب ہونے کا انکشاف، نیب ٹیم کے میجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپے، ڈی جی نیب نے گرفتاریوں کا حکم دے دیا، محکمہ خوراک کے افسران کی فہرستیں تیار۔۔۔

قومی احتساب بیورو کے ڈی جی نے گذشتہ روزکشمور ضلع کے مختلف سینٹروں پر گندم کی خریداری کی شکایات پر نوٹس لیتےہوئے اپنی ٹیموں کو۔

کاروائی کی ہدایت کی جس پر نیب کی ٹیموں نے میجسٹریٹ کےہمراہ کشمور اور کندھکوٹ کےفوڈمراکز پرچھاپےمارے اور وہاں پرموجود گندم کا اسٹاک چیک کیاتو 100کلوگرام کی 60 ہزارسےزائد گندم کی بوریاں غائب پائی گئیں جس پر ڈی جی نیب نےفوری طورپر کاروائی اور گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس کےبعد نیب حکام نے گندم کی خوردبرد میں ملوث محکمہ فوڈکےافسران کی فہرستیں تیارکرلی ہیں۔

نیب حکام کے مطابق خورد برد کی گئی گندم۔کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے جس کی خوردبرد میں ملوث ہونے پر محکمہ خوراک کے متعدد بڑے افسران کی بھی گرفتاری متوقع ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔