NowNews.pk | 24/7 News Network

دانت برش کرتے ہوئے خاتون نے ٹوتھ برش نگل لیا

20 سالہ خاتون مکہ مکرمہ کے النور اسپیشلسٹ اسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچیں اور بتایا کہ دانتوں کو برش کرتے ہوئے انہوں نے حادثاتی طور پر ٹوتھ برش نگل لیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ برش کرنے کے دوران ٹوتھ برش ان کے ہاتھ سے پھسلا اور حلق میں چلا گیا، انہوں نے اسے ہاتھ سے نکالنے کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں وہ حلق میں مزید نیچے چلا گیا اور وہاں سے معدے میں پہنچ گیا۔

خاتون کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا گیا جس میں ان کے معدے میں ٹوتھ برش کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔

وہاں موجود ڈاکٹرز نے صرف 20 منٹ کے آپریشن میں ان کے معدے سے برش نکال لیا۔

سعودی عرب میں ایک خاتون نے دانت برش کرتے ہوئے ٹوتھ برش کو نگل لیا جس کے بعد ڈاکٹرز کو ان کا آپریشن کرنا پڑا۔

20 سالہ خاتون مکہ مکرمہ کے النور اسپیشلسٹ اسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچیں اور بتایا کہ دانتوں کو برش کرتے ہوئے انہوں نے حادثاتی طور پر ٹوتھ برش نگل لیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ برش کرنے کے دوران ٹوتھ برش ان کے ہاتھ سے پھسلا اور حلق میں چلا گیا، انہوں نے اسے ہاتھ سے نکالنے کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں وہ حلق میں مزید نیچے چلا گیا اور وہاں سے معدے میں پہنچ گیا۔

خاتون کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا گیا جس میں ان کے معدے میں ٹوتھ برش کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔

وہاں موجود ڈاکٹرز نے صرف 20 منٹ کے آپریشن میں ان کے معدے سے برش نکال لیا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔