NowNews.pk | 24/7 News Network

وسیم اکرم کا گالف پارٹنر کون؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کو لائف پارٹنر کے بعد اب اپنی گالف پارٹنر بھی قرار دے دیا ہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ شنیرا کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم اور شنیرا ساحل سمندر پر موجود ہیں۔

مذکورہ تصویر میں سمندر میں چلتی کشتیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وسیم اکرم اور شنیرا پُرفضا ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

وسیم اکرم نے تصویر کے کیپشن میں شنیرا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’یہ میری نئی گالف پارٹنر ہیں۔‘

سابق کپتان نے کہا کہ ’آج کا دن گالف کھیلنے کے لیے بالکل پرفیکٹ ہے۔‘

دوسری جانب شنیرا نے اپنے شوہر کا پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹیم۔‘وسیم اکرم کی جانب سے اہلیہ کو گالف پارٹنر قرار دینے پر ٹوئٹر صارفین بھی خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے گالف کے لیے شنیرا کا انتخاب کرکے بالکل درست فیصلہ کیا ہے۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔