NowNews.pk | 24/7 News Network

سرکاری افسران کی بیگمات کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث

رپورٹ: ناصر آرائیں، سکھر (سندھ)

سکھر ایف آئی اے نے سکھر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خود کو مستحق ظاہر کرنے والی مختلف سرکاری محکموں کے تین سو پچہتہر افسران کی بیگمات سے ایک کروڑ سے زائد رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروادی۔

سکھر ایف آئی اے کے مطابق سکھر ریجن سے تعلق رکھنے والے تین سو پچہتہر افسران جن کی بیگمات ہر ماہ اس پروگرام سے مستحق خواتین کے نام پر رقم وصول کرتی رہی ہیں جنہیں رقم کی واپسی کے لیے نوٹسز جاری کئے گئے جس میں نام ظاہر نہ کرنے کی صورت میں انہیں فوری رقم کی واپسی کی ہدایت کی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے نوٹسز ملنے کے بعد اب تک متعدد افسران نے ایک کروڑ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان سرکاری افسران کی بیگمات نے خود کو مستحق ظاہر کرکے سات کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی تھی۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔