NowNews.pk | 24/7 News Network

دنیا کے سب سے بڑے آئس برگ کے متعلق تشویش ناک خبر

انٹارکٹک میں آئس برگ A68a جو کبھی ایک بڑا برفانی تودہ ہوا کرتا تھا اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ 

اس تودے کا ایک ایک بڑا ٹکڑا جو تقریباً 5800 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے لیکن اب ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر تقسیم کا شکار ہو گیا ہے

سٹلائیٹ سے حاصل کی گئی تصاویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس برفانی تودے کے دو بڑے ٹکڑے ایک دوسرے کے قریب سے سرک رہے ہیں جو جنوبی جارجیا کی برطانوی حدود سے جنوبی مشرق سے تقریباً 135 کلومیٹر دور ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جلد ہی یہ مزید دور ہو جائیں گے۔

تین برسوں سے زائد عرصے تک آئس برگ A68a دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ تھا۔ اپنے عروج پر اس تودے کا رقبہ برطانیہ کے علاقے ویلز، امریکی ریاست نیو جرسی یا اسرائیل کے ایک چوتھائی کے برابر تھا۔

دیگر خبریں

لوڈنگ ۔۔۔